مریم نواز کا دورہ شجاع آباد سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا: ن لیگ شعبہ خواتین

June 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما مہوش سلطانہ ،سٹی صدر سلطانہ شاہین ،جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کہ مریم نواز کا دورہ شجاع آباد سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہوں گی ، مریم نواز کا 11 جون کو شجاع آباد آ مد پر شاندار استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر مریم نواز کے دورہ شجاع آباد آ مد کے موقع پر استقبال کی تیاریوں کےسلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔