جعلی کھاد تیار کرنے والے 3افراد کے خلاف مقدمات درج

June 09, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے غیر قانونی اور جعلی کھاد تیار کرنے والے گوداموں پر چھاپہ مار کر 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ مظفرآباد کو زراعت آفیسر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ مختلف مقامات پر ملزمان ملک مبشر، حمزہ آفتاب اور شاہد اقبال کے گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان غیرقانونی اور جعلی کھاد کی پیکنگ کر رہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔