برطانوی سیاحوں کو ہڑتال سے محفوظ رہنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پرواز کا مشورہ

June 10, 2023

مانچسٹر(ہارون مرزا) ٹریول انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے موسم گرمامیں تعطیلات کے پروگرام ترتیب دینے والے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے وہ موسم گرما میں ہیتھرو ائیرپورٹ سے ہفتے کے وسط میں پرواز لیں تاکہ وہ ممکنہ طور پر ہڑتال کے اثرات سے نہ صرف محفوظ رہیں بلکہ سستی ٹکٹ سکیموں سے بھی استفادہ حاصل کر سکیں ۔چھٹیاں منانے والے سیاحوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ پرواز لینے سے قبل اپنا سفری انشورنس ضرور چیک کریں‘یونائیٹ نے کل برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر سیکورٹی عملے کی طرف سے 31 دن کی کارروائی کااعلان ہونے کے بعد یہ تجویز سامنے لائی‘کئی تاریخیں جون، جولائی اور اگست کے آخر میں اختتام ہفتہ پر آتی ہیں ان میں جون کے آخر میں عید کا مسلمانوں کا تہوار اور جولائی میں موسم گرما کے لیے ختم ہونے والے اسکول شامل ہیں ۔ائیرپورٹ کے ساتھ یونین کے تلخ تنازعہ میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے اب تک واک آؤٹ کے 18 دن ہو چکے ہیں اس بار ٹرمینل 3 اور ٹرمینل 5 میں تقریباً 2,000 سیکورٹی افسران ٹولز ڈاؤن کریں گے یہ کارروائی 24، 25، 28، 29 اور 30 جون اور 14-16، 21 جولائی کو جاری رہ سکتی ہے 24,28,31 اور اگست 4-7، 11-14، 18-20 اور 24-27۔ کو جاری رہنے کا امکان ہے ‘رواں موسم گرما میں ہیتھرو سے نیویارک جانے والی واپسی کی پروازوں کی قیمتوں پر تحقیق سے پتا چلا کہ منگل، بدھ یا جمعرات کے درمیانی ہفتے کے دنوں میں سفر کرنے والے ہفتے یا اتوار کے سفر کے مقابلے میں تقریباً 100 پاؤنڈ بچا سکتے ہیں۔ٹریول ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک پروازیں بک نہیں کی ہیں وہ اگر ممکن ہو تو ہفتے کے وسط اور صبح سویرے سفر کریں۔ ٹریول کنسلٹنسی دی پی سی ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو پال چارلس نے بتایا کہ جنہوں نے ابھی تک اپنی فلائٹس بک نہیں کروائی ہیں وہ ہفتے کے آخر میں ہڑتال کے دنوں اور سفر کے وقت سے گریز کریں۔آزاد ٹریول ایجنٹ گروپ دی ایڈوانٹیج ٹریول پارٹنرشپ کی چیف ایگزیکٹیو جولیا لو بیو سائیڈ نے کہا کہ جو لوگ اس موسم گرما میں بیرون ملک پروازیں بک کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ٹریول ایجنٹ سے اس بارے میں بات کر سکتے ہیں۔