علمدار روڈ پر چھ روز قبل مرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی

June 10, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)علمدار روڈ پر چھ روز قبل گھر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیکورٹی گارڈ کا معمہ حل ہو گیا بیوی قاتلہ نکلی پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق 5 جون کو علمدار روڈ کے علاقےعبدالعزیز اسٹریٹ میں رہائش پذیر نجی سیکورٹی گارڈ رحمٰن شاہ جو گھر میں سویا ہو تھا فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا جس کا مقدمہ قائد آباد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی ایس ایچ او قائد آباد محمد ناصر اعوان نے شک کی بیناد پر مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تواس نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر نشے کا عادی تھا اور روزانہ مجھے اور بچوں کو مارتا تھا واقعہ والے روز بھی اس نے مار پیٹ کر کے مجھے اور بچوں کو ذبح کر نے کی دھمکی دی تھی جس پر شوہر کے ہی پسٹل سے فائرکر کے قتل کیا تھا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔