کوئٹہ، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

June 10, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروئیاں کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور بھاری مقدار میں چرس قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دین محمد سے 1کلو سے زائد چرس برآمدکرلی جبکہ اشتہاری ملزمان محمد ولی اور تاج محمد کو گرفتار کرلیا بروری پولیس نے اشتہاری ملزم عامر کو اور انڈسٹریل پولیس نے اشتہاری ملزم احمد اللہ کو گرفتار کرلیا نیو سریاب پولیس نے اشتہاری ملزم ثناء اللہ کو کیچی بیگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمدکرلی تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی تمام گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔