پشاور، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی اور جلال مہمند ضمانت پر رہا

June 10, 2023

پشاور (نیوزرپورٹر)انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی یوتھ کے صدر مینا خان آفریدی اور جلال خان مہمند کو ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔ گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کیخلاف فی الحال کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ بھی فائل پر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ویڈیو زسے ملزمان کی نشاندہی نہ ہوسکی جبکہ ملزمان اس سے قبل کسی جرم میں ملوث بھی نہیں رہے لہذا ملزمان کے خلاف شواہد کم ہے ۔ عدالت نے دو دن قبل ضمانت درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کو 9 اور 10 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔