حساس ادارے کے اہلکار کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست قاتل نکلا

June 10, 2023

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ داؤد زئی پولیس نے حساس ادارے کے اہلکار کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا ٗملزم نے دوست کو موٹرسائیکل اور نقدی کی لالچ کے لئے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ داؤد زئی ظفر خان کے مطابق 20اپریل کو انہیں تخت آباد کے اراضیات سے لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا بعدازاں مقتول کی شناخت ہلا ل احمد کے نام سے ہوئی مقتول کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ وہ حساس ادارے میں ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا تھا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اس دوران پولیس نے مقتول کے رشتہ داروں اور دوستوں کو شامل تفتیش کیا پولیس نے مقتول کے دوست طاہر شاہ ولد ظاہر شا ہ کو شامل تفتیش کیا تو وہ منٹوں میں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول ہلال اس کا قریبی دوست تھا اور وقوعہ کے روز وہ اسے پلاٹ دکھانے کے بہانے تخت آباد کے اراضیات لے گیا اور وہاں لالچ میں آکر اس کی موٹرسائیکل ٗنقدی اور موبائل حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کھیتوں میں ہلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس سے موٹر سائیکل ٗنقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کی موٹرسائیکل ٗنقدی او ر موبائل فون برآمد کرلیا ۔