ایم اے سوشیالوجی اور ایم ایس سی کیمسٹری کے نتائج کا اعلان

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایم اے سوشیالوجی اورایم ایس سی کیمسٹری کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،ایم اے سوشیالوجیپارٹ فرسٹ دوسرے سالانہ امتحان 2021 اورپہلے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیاہے امتحا ن میں 41 امیدواروں نے شرکت کی ، جن میں سے 22 پاس اور 19 فیل ہوگئے ۔، ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ فرسٹ اور سیکنڈ سالانہ امتحان 2021 اور پہلے سالانہ امتحان 2022 کے امتحان میں کل 55 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 37 پاس اور 18 فیل ہوگئے۔