سیکرٹری ہیلتھ کا نشتر کا دورہ، ایمرجنسی کی فوری توسیع پر زور

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ایم ایس ڈاکٹر راو امجد اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی ڈاکٹر علی رضا نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے لانڈری، شعبہ ایمرجنسی ، بلڈ بنک ،شعبہ امراض دل وارڈ نمبر 1 کا جائزہ لیا، بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر نےنشتر 2 او پی ڈی کوجلد فعال کرنے سے متعلق بریفنگ دی جبکہ نشتر ایمرجنسی کی فوری توسیع پر زور دیا ۔