جنوبی پنجاب میں 61 بجلی چور پکڑے گئے

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 61صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔جن کوایک لاکھ 76ہزار443 یونٹس بجلی چوری کرنے پر47 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 56بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ ملتان سرکل میں 15 بجلی چوروں کو370640روپے جرمانہ۔