شہری 25 موٹر سائیکلوں، 37 موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

June 10, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی 80 سے زائد مختلف وارداتوں میں شہری 25 موٹر سائیکلوں،37 موبائل فونز،نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس تھانہ نیو ملتان کے مختلف علاقوں میںڈاکوؤں نے ساجد سے دو لاکھ 37 ہزار روپے، عرفان سے دو موبائل فونز اور 90 ہزار روپے، عاطف سے 70 ہزار روپے اور احمد اور وقاص سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ گلگشت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے زبیر سے 70ہزار، بلال سے 55 ہزار،حسین سے 63 ہزار اور شفقت سے 15 ہزار روپے چھین لیے جب کہ متعدد شہریوں سے12 موبائل فونز اور دو لاکھ سے زائد روپے چھین لیے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے عامر سے موبائل فون، پچاس ہزار روپے جب کہ حیدر اور فرخ سے موبائل فون چھین لیے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے شاہد، ارشاداور جہانگیر سے موٹر سائیکلچھین لیے جب کہ اجمل خالد، عادل اور شعیب وغیرہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اظہر سےموٹرسائیکل چھین لیا، پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ڈاکو نے رمضان سے موٹرسائیکل چھین لیا، پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اسلم کے گھر سے دو لاکھ 45 ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی،پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نےقاسم کے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کے مختلف علاقوں سے نامعلوم ملزمان ارشاد،حسن،شاہد،حمزہاور محمد شاہدکے موٹر سائیکلوں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جب کہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی سامان، نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔