مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

June 10, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ نجی شاپنگ مال کے قریب سڑک عبور کرنے والی 50 سالہ صغرا زوجہ عطا محمد تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹی 20 سالہ جویریہ شدید زخمی ہوگئی ، شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 برس کاشخص جاں بحق ہوگیا ، فوری شناخت نہیں ہوسکی ،سُپرہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سال کا شخص جاں بحق ہوگیا ، فوری شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی ، لانڈھی سیکٹر36G میں گاڑی کی ٹکر سے گھر کے قریب کھیلتا ہو 6 برس کا بچہ جاں بحق ہوگیا ، ناظم آباد نمبر2انڈر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ فیاض علی ولد ریاض حسین جاں بحق ہوگیا ، ملیر ندی جمعہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 46 سالہ دلبر ولد مبارک علی جاں بحق ہوگیا، پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 13سالہ روحیل جاں بحق ہوگیا۔