نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

June 10, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق حسن اقبال نامی ملزم نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے زینت بی بی کو نوکری کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کے لیے نجی ہوٹل میں بلایا، زیادتی کی کوشش کی تو لڑکی کے شور شرابہ کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔