ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے لیے 267 ارب روپے مختص

June 10, 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) حکومت نے وفاقی بجٹ میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے 267 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو کل حجم کا 28 فیصد ہے۔ وفاقی وزیر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مواصلات کی سہولت سے کسان کو منڈیوں تک رسائی ملتی ہے، صنعت و تجارت کو ترقی ملتی ہے اور لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار مہیا ہوتا ہے۔ ہماری حکومت نے پہلے بھی ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے میگا پراجیکٹ مکمل کئے جن سے لاکھوں لوگوں کو موٹرویز کی سہولیات میسر آئیں۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کا شعبہ کلیدی حیثیت کا حامل ہے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شاہراہوں اور دیگر مواصلاتی سہولتوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 161 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔