بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب ساڑھے 55 کروڑ مختص کرنے کی تجویز

June 10, 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی بجٹ برائے مالی سال24- 2023میں سپریم کورٹ کیلئے مجموعی طور پر 3ارب55کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے رواں مالی سال کیلئےسپریم کورٹ کے بجٹ میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ تجویزکیا گیا ہے ، تنخواہوں کیلئے66 کروڑساڑھے 93 لاکھ ، الاؤنسز 2 ارب 17 کروڑ،اخراجات کیلئے 40 کروڑ 59 لاکھ سےزائد مختص ، بجٹ دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپے ، الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 6 لاکھ پچاس ہزار روپے ،آپریٹنگ اخراجات کیلئے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرنے ، پنشن کیلئے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے ،گرانٹس اور سبسڈیز کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے ،ساز و سامان کی خریداری کیلئے سات کروڑ پینسٹھ لاکھ دس ہزار روپے جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں تین کروڑ بیس لاکھ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، گزشتہ سال سپریم کورٹ کا بجٹ تین ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے تھا۔