ٹرانسپورٹرز کی کرایوں میں کمی کی یقین دہانی

June 10, 2023

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار کمی کے بعد راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدمات شروع کر دیئے گئے۔ ٹرانسپورٹ برادری نے کرایوں میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ گزشتہ روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد علی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ برادری سے میٹنگ کی اور ان کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرنے کیلئے کہا گیا جنہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ20سے25فیصد تک کمی کر یں گے۔