ڈاکوؤں نے 6 افراد کو لوٹ لیا، پولیس کا ایک ہی مقدمہ درج کرنے پر اکتفا

June 10, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر خاتون سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا، پولیس نے لٹ جانے والے افراد کا الگ الگ مقدمہ درج کرنے کی بجائے ایک ہی پر اکتفا کرلیا ۔تھانہ سبزی منڈی میں عبدالشکور نے مقدمہ درج کروایاکہ ڈھوک حسو چوک میں موجود تھاکہ تین مسلح ڈاکوؤں نے میری ٹیکسی کی جانب آکر موبائل اور نقدی چھین لی، وہاں موجود فلک شیر ، تھوڑے فاصلے پر موجود منظر عباس، پھر زاہد حسین، شہریار اشتیاق، خاتون صدف بہرام سے بھی اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔مجموعی طور پر سات موبائل فون اور 58ہزار روپے چھیننے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔