• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹوں میں غیرملکی سگریٹس کے خلاف کارروائی، متعدد دکانوں سے پر جرمانے

پشاور( وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سید ہ زینب نقوی نے پراجیکٹ کوارڈینیٹر ٹوبیکو اجمل شاہ اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ہمراہ حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں میں تعلیمی مراکز کی حدود میں تمباکو نوشی مصنوعات فروخت پر او ر غیر ملکی سگریٹ بیچنے پر متعدد دکانوں سے سینکڑوں سگریٹس تحویل میں لیکر تلف کر دیئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سیدہ زینب نقوی نے د کانداروں کو خبر دارکیا کہ وہ 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ نہ بیچیں اور خصوصا تعلیمی ا داروں کے قریب 50 میٹر کی حدود میں تمباکو مصنوعات فروخت نہ کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
پشاور سے مزید