سندھ پولیس کے 5 افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری

September 20, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے 5 افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت تعینات کے منتظر گریڈ 19 کے افسر ساجد امیر سدوزئی کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی،گریڈ 18 کے افسر کیپٹن ( ر) امیر سعود کو اے آئی جی کمپیوٹرائزڈ کملپین سیل،گریڈ 18 کے افسر زبیر نذیر احمد شیخ کو اے آئی جی ویلفیئر،گریڈ 18 کے افسر غلام نبی کیریو کو ایس پی مددگار 15 محافظ فورس کراچی رینج جبکہ گریڈ 18 کی افسر لبنیٰ ٹوانہ کو اے آئی جی جینڈر کرائم /ایچ آر سی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئیے ہیں۔