• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،ایک روز میں مزید 190پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ریجن میں ایک روز میں 190صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا۔جن کوایک کروڑ54لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 65بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔4بجلی چور وں کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔مہم میں یکم ستمبر تا 18ستمبرکے دوران اب تک 9مجموعی طو ر پرہزار577صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ دریں اثناملتان پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پرچھاپے مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے عمران۔ اعجاز شہزاد۔ اللہ رکھا ۔بلال۔ ارشد ۔طاہر غلام حیدر مختیار۔ منیر ۔افضل۔ جواد۔ اقبال شاہد۔ ندیم ۔وقاص۔ اکرم وغیرہ سمیت 33 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ملتان سے مزید