اسلام آباد( محمد صالح ظافر) انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے ڈاریکٹر جنرل سہیل محمود اور آذربائجان کی یونیورسٹی کے محکمہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیسی (آئی ڈی ڈی) نے ایک تقریب میں یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے تجویز پیش کی کہ دونوں اداروں کو اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنا چاہیے جس میں رہائشی فیلوز کے باہمی تبادلے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سفارش کی کہ دونوں فریق باہمی دلچسپی کے موضوعات جیسے علاقائی رابطے، اسلامو فوبیا، موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سلامتی کے مسائل اور تنازعات پر تحقیقی تعاون شروع کر سکتے ہیں۔