اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مسلح افواج کے 8 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے مجموعی طور پر 8 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں، کامیاب امیدواروں کی مسابقتی امتحان 2022 میں انڈکشن کر کے اُن کا پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس آف پاکستان میں تقرر کیا گیا ہے۔