• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، مدرسہ کے معلم کے تشدد سے زخمی طالب علم دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر عزیز بروہی گوٹھ میں یکم دسمبر 2025 کومدرسہ کے معلم کے ہاتھوں تشدد کے باعث 6سالہ طالب علم حسن ولد حبیب الرحمن شدید زخمی ہوگیا تھا جو اسپتال میں دوران علاج واقعے کے 42 روز بعد جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم اللہ واریو کو گرفتار کرلیا تھا جس نے بعد ازاں عدالت سے ضمانت حاصل کرلی ہے،متوفی حسن کے والد حبیب الرحمن کاکہنا ہےکہ ابتداء میں حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا ،چند روز بعد اسپتال سے حسن کو فارغ کردیا گیا گھر آنے کے بعد حسن کے دوبارہ طبعیت بگڑگئی جس پر اسے دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ،حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ)منتقل کیا گیا ،جہاں پر وہ پیر کو دوران علاج دم توڑ گیا ،ڈاکٹرز کہتے ہیں اسکے پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ،میرے بیٹے کو سر پر چوٹ لگی تھی اس دن کے بعد سے بیٹا صحتیات نہ ہوسکا ۔

ملک بھر سے سے مزید