• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ لاسی گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ لاسی گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے ذاتی دشمنی اور ڈکیتی مزاحمت کے پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود لاسی گوٹھ روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی شناخت اجمل خان کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ گل بیگ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا بتایا گیا تھا جبکہ تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا سامنے آیا ہے ۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ اجمل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے آتے ہی گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا ۔ اجمل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں و ہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول اجمل سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ہوئی ۔

ملک بھر سے سے مزید