کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی بقا اور اس شہر کے چھینے گئے حقوق کی واپسی کے لئے خواتین کا سیاسی شعور اور متحرک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،شعبہ خواتین "کراچی بچاؤ مہم" کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ جب مائیں اور بہنیں کسی مقصد کے لئے میدان میں نکلتی ہیں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں کراچی بچاؤ مہم کے سلسلے میں ایک اہم تقریب ہوئی،جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق اور مرکزی رہنماؤں مسعود محمود، کشور زہراء نے شعبہ خواتین کی انچارج مریم قریشی و اراکین اور حق پرست خواتین کار کنوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خواتین کے تنظیمی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک کے ہر مشکل دور میں خواتین نے ثابت قدمی اور ہمت کی جو مثالیں رقم کیں ۔