اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)" وفاقی بجٹ 2026-27" ایف بی آر کا اسٹیک ہولڈرز سےغیر معمولی طویل مشاورتی عمل شروع، ستر سے زائد چیمرز، FPCCI اوورسیز انوسٹرز کے ساتھ ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری ماحول پر مشاورت ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے مالی سال 2026- 2027کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ھے دسمبر 2025کے آخری ھفتے میں ایف بی آر میں اپنی ٹیم کے ساتھ تفصیلی صلاح مشوروں کے بعد چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے اپنے ممبر/ ڈائریکٹر جنرل ٹیکس پالیس ڈاکٹر نجیب میمن کو گزشتہ ہفتے کے وسط میں اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ محصولات/ اصلاحات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے بارے میں مشاورت پر مامور کیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس پالیسی کے سینیئر عہدے دار اس مشاورت کی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر اور انکے رفقا کو ہفتہ رواں میں پیش کرنے والے ھیں ذرائع کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ان کے وفد کو ایف بی آر مدعو کر کے نئے وفاقی بجٹ کے لئے ملک بھر کے کم وبیش ستر سے زائد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئے وفاقی بجٹ برآمدات کے فروغ کے لئے سفارشات حاصل کی جائینگی۔ سفارشات کے حصول کا سلسلہ ماہ رواں کے اواخر میں شروع ھو گا اور یہ سلسلہ تین سے چار ماہ جاری رکھا جائے گا حتمی مشاورت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بزنس کمیونٹی کے ساتھ کریں گے جب کہ اکتیس مئ تک وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈپٹی پرائم منسٹر سینیئر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال ملک بھر کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے مذاکرات کر کے جون 2026 کے آغاز میں نئے وفاقی بجٹ کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب میں پیشکر پارلیمنٹ میں کرینگے جنگ کو معلوم ھوا ھے کہ ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی ھفتہ رواں میں چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات کر کے ان کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ اہم ملاقات کی سفارشات سے آگاہ کرینگے۔