• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذا کرات کامیاب، عسکریت پسندوں نےلاہور کے واپڈا ایگزیکٹو انجینئر کورہا کردیا

بنوں(نمائندہ جنگ) عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے لاہور کے واپڈا ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین سول) عارف عثمان کو مذاکرات کے بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا، جس کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، مقامی عمائدین کی کوششیں کامیاب رہیں اور مغوی کو بغیر کسی تاوان کے رہا کیا گیا۔ عرف عثمان کو 4 جنوری کو بنوں کے لنک روڈ پر اغوا کیا گیا تھا، جب وہ ڈیوٹی کے لیے لاہور واپس جا رہے تھے۔ اغوا کار اس بات سے آگاہ تھے کہ وہ سرکاری/واپڈا ملازم ہیں اور ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم، مقامی عمائدین کے ذریعے کامیاب مذاکرات کے بعد وہ بحفاظت رہا ہو گئے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ عارف عثمان خیر و عافیت سے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید