کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مختلف قومی اور بین الاقوامی خبروں کے اثرات سے سرمایہ کاروں میں بے چینی،بڑے پیمانے پر فروخت کے دباو سے مارکیٹ میں شدید مندی کی لہر،کے ایس ای100انڈیکس میں 2025 پوائنٹس کی کمی ،ایک لاکھ 84 اور 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،59.04 فیصد کمپنیوںکے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 168 ارب 49 کروڑ 32 لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم 2.41 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق مختلف قومی اور بین الاقوامی خبروں کی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں میں بے چینی نظر آئی جس کی وجہ سے فروخت کا دباوبڑھنے سے مارکیٹ میں دن بھر مندی کے بادل چھائے رہے اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 2025.52 پوائنٹس کی کمی سے 184409.67پوائنٹس سے کم ہو کر 182384.15پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔