کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی مانسہرہ کالونی میں کمپنی سے نکل کر گھر جانے والی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی ۔