ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

September 22, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک)ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے بدھ کو اچانک سائٹ لمیٹڈ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب کرلی۔ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری کو گزشتہ ہفتے ادارے میں تقرروری کا پروانہ ملا تھا ،جس کے بعد انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منعقد کئے ۔