• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ جہنم واصل ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے ڈی آئی خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید