• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ودیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی کیلئے فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )پاکستان تحریکِ انصاف کی یورپی ممالک میں قائم تنظیموں کی جانب سے عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی اور سیاسی کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئےگئے۔ مظاہرین نے یورپی حکومتوں، عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق، آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں پاکستانی سفارت خانے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز پاکستان کے حکام، عدلیہ اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں۔

ملک بھر سے سے مزید