جیل میں دیسی چکن کبھی نہیں مانگا ہمیشہ دال روٹی ہی کھائی، مریم نواز

September 22, 2023

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں دیسی چکن کبھی نہیں مانگا ہمیشہ دال روٹی ہی کھائی ، 5ماہ ڈیٹھ سیل میں گزارے ، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہوں یا باتھ روم میں ، جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ مجھے دیسی چکن چاہیے ،جیل کی دال روٹی کھائی ، تب سے دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔