کراچی(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان سے سمندری راستے کے ذریعے متحدہ عرب امارات کو برآمد کیے جانے والے تازہ گوشت پر دبئی میونسپل اتھارٹی نے پابندی عائد کر دی ہے، جس کی ذمہ دار شپنگ لائنز ہے۔ گزشتہ روز ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوشت کا غیر معیاری ہونا مبینہ طور پر ریفر کنٹینرز میں نصب ریفریجریشن سسٹم کے غیر فعال ہونے کی وجہ سامنے آئی ہے، جس کی ذمہ دار شپنگ لائنز ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ برآمد کنندگان نے شپنگ لائن کے خلاف ہر جانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔