اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے ۔