ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد دانش کی ہدایت سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے کمرشل اور پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے ریکوری ،انجئینرنگ افسران ،پولیس فورس اور بھاری مشینری پر مشتمل ٹیموں کو مشترکہ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے گذشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز کی جمعرات 21ستمبر کو فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔