ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ماہ ربیع الاول اور عالمی یوم امن کے حوالے سے قرآت و نعت کلب جامعہ زرعیہ نے محفل ذکر پیامبر امن ﷺ کا اہتمام کیا ۔طلباء و طالبات نعت خواں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور ڈاکٹر رشید احمد نے رسول امن ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی ۔رئیس جامعہ ڈاکٹر آصف علی ، پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس آفیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر شہباز، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر مرزا عابد، ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر اختر اور ڈاکٹر عثمان جمشید بھی موجود تھے ۔