ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے صوبہ بھر کی موٹر برانچز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بالخصوص سپیشل کیسز کے حوالے سے بائیو میٹرک میں پائی جانیوالی بے ضابطگیوں کے آڈٹ کے لیئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان افتخار احمد بھلی کی قیادت میں 5رکنی سینئر افسران پر مبنی 4 آڈٹ ٹیموں نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈویژنل ایکسائز دفاتر میں موٹر برانچ کے مخصوص دورانیہ کا ریکارڈ چیک کرنے کا ملتان سمیت راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا آفسز سے آغاز کردیا ہے۔