• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے،تھانہ قادرپورراں کے ایس ایچ او شفیق خان کی معطلی کے احکامات معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس افیسر ملتان منصور الحق رانا نے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کئے ہیں احکامات کے مطابق سب انسپکٹر فیضان علی رضا راں کو پولیس لائن ملتان سے ایس ایچ او تھانہ قطب پور سب انسپکٹر محمد علی رضا کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی جلال پور سب انسپکٹر شبیر افضل کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ پاک گیٹ جبکہ سب انسپکٹر ریاض احمد کو پولیس تھانہ چہلیک سے ایس ایچ او تھانہ کپ تعینات کر دیا گیا ہے،دریں اثنادریں اثناسی پی او نےایس ایچ او تھانہ قادرپورراں سب انسپکٹر شفیق خان کو کلوز ٹو لائن کرنے کے احکامات معطل کرکے شفیق خان کو دوبارہ ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں تعینات کردیا ہے ۔
ملتان سے مزید