کرم مائننگ معدنیات تحویل میں لینے کا حکم معطل

September 23, 2023

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے ضلع کرم میں مائننگ کی نیلامی اور معدنیات تحویل میں لینے سے متعلق حکم نامہ معطل کردیا جبکہ ٹریبیونل کودوماہ کے اندر کیس نمٹانے کی ہدایت کردی۔جسٹس ارشد علی اورجسٹس عبدالشکور پرمشتمل بنچ نے عبداللہ جان اورعلی مرجان کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹریبونل کودوماہ میں کیس فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔