انتخابی نتائج کی موصولی: پریذائیڈنگ افسروں کو الگ الگ ٹیبلٹ دینے کا فیصلہ

September 24, 2023

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں نتائج کی موصولی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن ملک بھر کے تمام پریذائیڈنگ افسروں کو نتائج موصولی کیلئے الگ لگ ٹیبلٹس دیگا۔ الیکشن کمیشن ایک لاکھ ٹیبلٹس محکمہ شماریات سے لے گا، محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن میں معاملات طے پا گئے، محکمہ شماریات نے مردم شماری کے دوران ٹیبلٹس لئے تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نتائج موصولی کے لئے سافٹ ویئر تیار کر لیا، سافٹ ویئر پریذائیڈنگ افسروں کے ٹیبلٹس میں انسٹال کیا جائے گا، پریذائیڈنگ افسران ٹیبلٹس کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز سے نتیجہ ریٹرننگ افسران کو دیں گے۔