نوسربازوں نے بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کرشہریوں سے 20 لاکھ روپے ہتھیالئے

September 24, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تین نوسربازوں نے منسٹری آف پٹرولیم میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کرشہریوں سے 20لاکھ روپے ہتھیا لئے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ کو حمزہ نے بتایا کہ سائل راولپنڈی، اسلامآباد میں ٹیکسی چلاتاہے ، زبیر ستی اورانجم ستی نے میری گاڑی بک کروائی۔ زبیر ستی نے مجھےاپنا تعار ف پٹر ولیم منسٹر ی میں سیکرٹری کاپی اے کے طور پر کروایا اور اپناسروس کارڈبھی دکھا یا۔ انہوں نے مجھےکہا کہ ہمارے پاس منسٹری آف پٹرولیم میں ڈرائیورز،ایل ڈی سی،یوڈی سی ،اسسٹنٹ ،سٹینو ٹائپسٹ کی ٹوٹل 272 جابزہیں اور میرے پاس ابھی اسلام آباد میں 10لوگوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مجھےکہا کہ آپ اپنے ڈاکومنٹ سمجھےدے دو جب آپ کااپائنمنٹ لیٹر آئے گا ۔میں فی کس 3لاکھ لیتا ہوں میں آ پ سے 2لا کھ روپے لوں گا۔ اس کے بعد و ہ ہمار ےگھر آئے اور سائل نے اور اس کے بھائی شہباز گل اور سائل کی بہن نیلم عباسی نے ان کواپنے ڈاکومنٹس دئیے ۔اس نے ہمیں 15 دن کاٹائم دیا اور کہا کہ آپ کا اپائنمنٹ لیٹر آ پ کو دوں گا اور آپ سے پیمنٹ لوں گا ۔اس کے بعد اس نے ہمیں فارن آفس کے سامنے بلایا اور کہا کے آپ اپنے لیٹرلے لیں اورپیمنٹ بھی لے آئیں۔ہم وہاں گئے اور اس نے ہمیں اپائنمنٹ لیٹردئیے اور ہم سے 8لاکھ روپے کیش وصول کئے اور پھر ہمیں سجاد خان کے ساتھ گاڑی میں بٹھاکر منسٹری آف پٹرولیم ڈی بلاک کے فورتھ فلو رکے آفس میں لے کر گئے ، ہمیں ریسیونگ کروائی ، ہمیں میڈیکل کی سلپ دی اور کہاکہ آ پ میرے ساتھ آئیں میں آ پ کا میڈیکل کرواتا ہوں ۔ اس نے ہمیں اگلے منگل کومیڈیکل کی رپورٹ کے آنے کا کہا۔انہوں نے کہاکہ مجھے 7بندے اور چاہئیں جن کی سرکاری جاب دلوادوں گا، اس کے بعد اگلے دن وہ ہمارے گھرآ یااور اس نے ہم سے 5 لوگوں امیر حمزہ عباسی ،ثانیہ گل ، حنا نوا ز ، آمنہ جاوید اور راجہ یاور کی فائل وصول کی جن میں ان کے تمام ضروری کاغذات تھے ۔ ہمیں سوموا ر کاٹائم دیا اور کہا آ پ آجانا اور پیمنٹ ساتھ ہی لے آنا۔ میں ان لوگوں کے بھی اپائنٹمنٹ لیٹر تیار کرلوں گا وہ آپ وصول کر لیں ۔ ہمیں سپر مار کیٹ بلایا ، ہمیں اپائنٹمنٹ لیٹردئیےاور ان کو منسٹری لے گئے اور 12 لاکھ روپے وصول کئے ۔ اس کے بعد سائل اور اس کے بھائی اور بہن کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے گئے لیکن اس کے بعد ہمارااس سےکوئی رابطہ نہ ہوا اور اس کاموبائل فون بھی بند ملا۔ اور ہم جب منسٹری گئے تو معلوم ہوا کہ ہمار ےسب کے اپائنٹمنٹ لیٹر جعلی ہیں ۔