جڑواں شہروں سے چارلڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

September 24, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادسے چارلڑکیوں سمیت 5افرادکو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو عظمت شاہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ع) سکول سے چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچی ۔ پتہ چلا کہ اویس نامی لڑکا اس کو موٹرسائیکل پراغواءکرکے لے گیا۔ تھانہ ٹیکسلاکو جاویداقبال نے بتایاکہ اس کیبیوی (ص) بی بی کی 11ستمبر کو کال آئی کہ کسی کے گھر میں کام کر رہی ہوں ٹیکسلا میں ہی ہوں ،پریشان مت ہوں میں آجائوں گی اور پھر نمبر بند ہوگیا وہ گھرسے ایک لاکھ روپے بھی اپنے ساتھ لے گئی۔تھانہ صدربیرونی کو محمد فیاض نے بتایا کہ سائل کا بیٹا حسن علی سبزی منڈی پیرودھائی میں مزدوری کرتا تھا جس کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ گوجرخان کو عمران حسین نے بتایاکہ اس کی بیوی (ط) کو حارث اعوان وغیرہ اغواء کرکے لے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کو شہزادرشیدنے بتایاکہ اس کی بیوی (ع)کوافضال اورسردار وغیرہ نے اغواکرلیا۔ اس کی بیوی گھرسے 3لاکھ روپے تین تولے کے طلائی زیورات بھی لے گئی ۔