کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر خزانہ،محاصل اور اقتصادی امور شمشاد اختر نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی جس میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں کی کوشش سراہے جانے کے لائق ہے، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولتوں کی فراہمی کے موثر نتائج برآمد ہوں گے، نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نگراں وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور صنعت کاروں کے مابین رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔