کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ڈویثرنل، ضلعی اور سب ڈویثرن سطح پر سی پی ایل سی انتظامیہ رابطہ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں تاکہ سی پی ایل سی کو اپنی خدمات موثر بنانے اور شہریوں کو سی پی ایل سی کی خدمات سے مستفید ہونے میں رہنمائی اور مدد ملے، کمشنر نے اس سلسلے میں نو ٹیفیکشن جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ زینب الرٹ انیشیٹیو کے ذریعہ شعور اجاگر کرنے کی مہم کو موثر بنایا جائے گا،سائبر سیفٹی چائلد سیفٹی سمیت حفاظی اصولوں سے آگاہی کے لئے متلعقہ ماہرین کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے،کمیٹیوں کو تجاوزات کی روک تھام اور ان کے انہدام کے لئے بھی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپی کی گئی ہے، سی پی ایل سی نیبرہوڈ کار پروجیکٹس اور صفائی کے نظام، سڑکوں کی مرمت اور سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کوکوششیں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔