نبی کریم ؐ کی آمد سے انسانیت کو ظلمت سے نجات ملی، میلاد ریلی سے علامہ خلیل الرحمٰن کا خطاب

September 25, 2023

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمٰن چشتی نے کہا ہے کہ حضور ﷺکی دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت،جہا لت،گمرا ہی،شر ک و بدعت سے نجا ت حاصل ہو ئی،اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایریا دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سے نکلنے والی میلاد ریلی سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے،علاوہ ازیں جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن،رنچھوڑ لائن،شاہ فیصل،کورنگی،مصطفی مسجد شیر شاہ،جمشید روڈ، بن قاسم،نقیبیہ مسجد گلستان جوہر،لائنز ایریاسے بھی جلوس نکالے گئے،جن سے علامہ محمد میاں نوری، مفتی بلال قادری، مولانا منظور احمد مہروی، علامہ میر غالب شاہ اور دیگر علمائےکرام نے خطاب کیا۔