آنکھوں کو متاثر کرنیوالا انجکشن مارکیٹ سے اٹھالیا گیا، سپلائر کیخلاف مقدمہ

September 25, 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ انجیکشن، جو مبینہ طور پر پنجاب میں متعدد مریضوں کی بینائی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا ہے، مارکیٹ سے واپس منگوا لیا گیا ہے جبکہ سپلائرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان، قصور، لاہور اور صادق آباد سے رپورٹس موصول ہوئی، 5رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو 3روز میں رپورٹ پیش کرے گی،تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے گی ،انجیکشن درآمد کرنے کے لائسنس، تقسیم کے عمل اور انجیکشن لگانے والے ڈاکٹروں کے اہلیت کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔