ہمارا بیانیہ عام آدمی سے ہٹ کر نہیں ہوسکتا، رانا ثنا اللّٰہ

September 25, 2023

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ عام آدمی سے ہٹ کر نہیں ہوسکتا،جب تک عوام کا نہیں سوچیں گے ہماری بات نہیں سنی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی ، نوازشریف نے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور مسلم لیگ (ن)کے دور میں مہنگائی کم ہوئی ، اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو عوام کو روز گار کے مواقع میسر ہونگے ۔