گلشن معمار، شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا

September 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار کے علاقے میں شوہر نے بھائیوں کے ہمراہ مل کر بیوی کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود فرید گوٹھ افغان کیمپ سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں شناخت 25 سالہ امینہ زوجہ میر زمان کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا کہ گھر میں ڈاکو گھسا تھا جس نے مزاحمت کرنے پر اسکی بیوی کو قتل کیا تاہم پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ کو اسکے شوہر میر زمان نے اپنے دو بھائیوں کیساتھ ملکر مقتولہ کی گردن پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کا شوہر نشے کا عادی ہے،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، مقتولہ کے شوہر اور اسکے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرےملزم کی تلاش جاری ہے۔