سکستھ روڈ میٹروسٹیشن ایک ماہ میں جزوی فعال ہوجائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ

September 26, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مرادنے اعلان کیا ہے کہ سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جزوی طور پر ایک ماہ میں بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے پیر کو میٹرو بس اسٹیشن کا دورہ کیا اورنو مئی کے واقعات کے دوران ہونے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کی حالت زار دیکھ کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔ میٹرو سٹیشن کا نقصان درحقیقت عوام کا نقصان ہے۔مرمت پر تقریبا 15کروڑ روپے لاگت آئے گی۔مرمت کے کام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ بس سٹیشن ایک ماہ میں جزوی طور پر جبکہ تین ماہ مکمل فعال ہوجائے گا۔ابراہیم مراد نے جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی کا دورہ کیا بھی اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔قبل ازیں انہوں نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل، انسدادِ سموگ اقدامات اور جنرل بس سٹینڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔